اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ہم نے روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو فریقی اور سہ فریقی مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات میں توسیع، علاقائی مسائل اور ایٹمی معاملے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا-
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جمعرات کے دن دو فریقی اور سہ فریقی مذاکرات کی وجہ سے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں زیادہ سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کا راستہ ہموار ہوا-
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایس تھری ہنڈریڈ میزائل، ایران کی تحویل میں دیئے جانے کے مراحل میں ہیں اور ایک بار پھر اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ یہ ہتھیار اسلامی جمہوریہ ایران کی تحویل میں دیۓ جائیں گے-
.......
/169